لاہور (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ایک سیریز اور اس کی کلین سویپ شکست کے بعد تو جیسے پاکستان کرکٹ میں بھونچال آ گیا ہو آخری ون ڈے میں کپتانی کرنے والے شاہد آفریدی نے ہار کر کپتانی پر بوم بوم بیان جاری کیا۔
ان کا کہنا کہ وہ مصباح الحق نہیں اور یہ کہ ان کی کپتانی کا سٹائل مصباح الحق سے بالکل مختلف ہے۔ اس پر کرکٹ بورڈ حرکت میں آ گیا پہلے چیئرمین شہریار خان بولے پھر وضاحتی نوٹس جاری ہوا۔
ساتھ ہی آل راؤنڈر کی طرف سے بیان جاری کر دیا کہ وہ مصباح الحق کے ماتحت کھیلنے کو تیار ہیں اور مصباح الحق ورلڈ کپ 2015ء کے لیے بہترین کپتان ہیں جنہیں وہ مکمل سپورٹ کریں گے۔