لاہور (جیوڈیسک) انگلش اخبار کی طرف سے مصباح الحق کو نمبر ون ٹیسٹ کپتان قرار دیئے جانے پر سٹار بلے باز نے سہرا پوری ٹیم اور انتظامیہ کے سر سجا دیا۔
مصباح الحق نے کہا کہ ٹیسٹ کپتان میں نمبر ون کا اعزاز پاکستان اور پاکستانی ٹیم کے لیے ہے جس میں کھلاڑیوں اور بورڈ کا بھی ہاتھ ہے۔
قومی ٹیم کے مستقبل بہتر بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کا فارم میں آنا خوش آئند ہے جنہیں ایسی کارکردگی جاری کھنا ہو گی اور محنت اور سٹرکچر کو مزید بہتر بنانا ہو گا۔
مصباح الحق الیون نے لنکا ڈھا کر پاکستان کے بعد برطانوی کرکٹ حلقوں کے دل جیت لیے۔