مصباح سمیت قومی کرکٹرز کو انکم ٹیکس کیلئے ملنے والا نوٹس واپس

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سمیت 4 کھلاڑیوں کو انکم ٹیکس کی ریکوری کیلئے دیا جانے والا نوٹس واپس لے لیا۔

مصباح الحق، محمد حفیظ، عمر اکمل اور اظہرعلی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی۔ کرکے ایف بی آر کے نوٹسز پر احتجاج کیا تو اس کے بعد بدھ کے روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سمیت 4 کھلاڑیوں کو انکم ٹیکس کی ریکوری کیلئے دیا جانے والا نوٹس واپس لے لیا۔