لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ مصباح الحق پاکستان میں کرکٹ کے گارڈ فادر ہیں۔
غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹریو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ گزرے تین سال شاندار رہے لیکن جن لوگوں پر اعتماد کیا، انہوں نے مایوس کیا، خاص طور پر کرکٹ کمیٹی میں شامل لوگوں نے مایوس کیا۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی میں شامل مصباح الحق اور وسیم اکرم کا نام میں نے تجویز کیا، وسیم اکرم کو انٹرنیشنل لیول پر بہت تجربہ ہے، اس لیے ان کا نام کرکٹ کمیٹی کے لیے تجویز کیا جب کہ مصباح الحق پاکستان میں کرکٹ کے گارڈ فادر ہیں۔