سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی ہے۔ کپتان مصباح الحق نے ایک مرتبہ پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں عمر اکمل 65، حارث سہیل 33، یونس خان 19 جبکہ صہیب مقصود 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن، سٹورٹ براڈ ،جورڈن اور ٹریڈویل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے جے ای روٹ 85 جبکہ جی ایس بلانسے 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے تھے۔
پاکستان نے یہ ہدف 48.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ 3، سہیل خان 2 جبکہ احسان عادل، وہاب ریاض اور شاہد آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔