مصباح الحق ریٹائرمنٹ کے حتمی فیصلے کا اعلان مؤخر کر سکتے ہیں

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق ریٹائرمنٹ کے حتمی فیصلے کا اعلان موخر کر سکتے ہیں ۔انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد مصباح الحق نے ریٹائر منٹ کا عندیہ دیا تھا۔

اکتالیس سالہ مصباح الحق نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے عندیہ دیا تھا کہ وہ ریٹائر منٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔مصباح الحق کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اس وقت بھرپور فارم اور فٹنس میں ہیں۔

ہیڈ کوچ وقار یونس کے ساتھ ان کا کمبی نیشن بھی اچھا جا رہا ہے ۔ دسمبر میں بھارت سے سیریز کا دروازہ مکمل بند نہیں ہوا اور سب سے بڑھ کر اگلے برس قومی ٹیم نے انگلینڈ کا اہم اور مشکل دورہ کرنا ہے ۔ایسے میں مصباح الحق جیسے تجربہ کار کھلاڑی کی ضرورت ہے .اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے چیرمین بورڈ شہریار خان نے بھی مصباح سے ابھی ریٹائر نہ ہونے کی درخواست کر دی ہے۔