کراچی (جیوڈیسک) اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ پاکستانی ٹیم میں تسلسل دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا سری لنکا کے خلاف سیریز ہارنے کے باوجود وہ کپتان تبدیل نہیں کریں گے۔
شہریارخان نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد مصباح الحق کو تنقید کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف شکست تباہ کن نہیں ہے البتہ اس سے دھچکا ضرور پہنچا ہے۔
شہر یارخان نے کہا کہ انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ دوبارہ اس لیے سنبھالا ہے کیونکہ وہ سپریم کورٹ کی عزت کرتے ہیں جس کا یہ کہنا تھا کہ چیئرمین کی بار بار کی تبدیلی اور میوزیکل چیرگیم سے کھیل پر برا اثر پڑ رہا تھا۔ کہا کہ جب تک پاکستان میں حالات بہتر نہیں ہوتے بڑی ٹیموں کا یہاں آ کر کھیلنا ممکن نہیں۔