لاہور (جیوڈیسک) مصباح الحق اور یونس خان نے پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) کے آئیکون کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام شامل نہ کئے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے آئیکون کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا اور اس فہرست سے مصباح الحق اور یونس خان دونوں کو باہر کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس فہرست میں ایسے دو غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں جو اب اپنے ملک کی عالمی سطح پر نمائندگی نہیں کرتے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑی خوش نہیں ہیں اور اس بات کے آثار ہیں کہ اگر انہیں پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیموں میں اہم پوزیشن فراہم نہیں کی گئی تو شاید وہ لیگ میں شرکت نہ کریں۔