کراچی (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ مصباح اور یونس چوتھے روز ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھ کر ٹیم کو شکست سے بچا سکتے ہیں۔
البتہ فی الوقت فتح کی جانب سری لنکا کے بڑھتے قدموں کو روکنا دشوار لگتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل بہت دلچسپ رہا، پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز کے عوض 6 وکٹیں لے کر ٹیم کی مشکلات کو کم کیا، ورنہ 350 رنز کے خسارے کی صورت میں اننگز کی شکست یقینی ہو جاتی، جواب میں دوسری اننگز میں محض 19 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 3 پلیئرز کا پویلین لوٹ جانا صدمے سے کم نہیں تھا، احمد شہزاد، خرم منظور اورحفیظ اعتماد سے نہ کھیل سکے۔