شرپسند عناصر کا سرائیکی ادبی مجلس سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے
Posted on March 24, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
>بہاولپور ( این این اے)شرپسند عناصر کا سرائیکی ادبی مجلس سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے سرائیکی ادبی مجلس پرقبضہ کرنے ان عناصر کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ بھی درج ہے ۔
ان شرپسندعناصر کاہنگامہ آرائی کامقصد صرف اورصرف جشن بہاراں پروگرام کو ناکام بناناہے یہ بات سرائیکی ادبی مجلس بہاول پورکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عتیق الرحمان کھوکھر نے کہی اجلاس کے مہمان خصوصی میاں بلیغ الرحمان کنوینئر تھے اجلاس میں انتظامیہ بہاول پور سے بزریعہ قرارداد ان شرپسندعناصر کے خلاف کاروائی کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ان شرپسندقبضہ گروپ نے ادارے کے تالے توڑے اس پرقبضہ کیا۔
جس کا مقدمہ 380-506-B 148-149- 448-511 تھانہ کینٹ بہاول پورمیں درج ہے اب ان شرپسندعناصر کاہنگامہ آرائی کامقصد صرف اورصرف جشن بہاراں پروگرام کو ناکام بناناہے اوراگرجشن بہاراں پروگرام میں کوئی تخریب کاری ہوئی یاکوئی مسئلہ ہواتو اسکی تمام ترزمہ داری ان عناصرپرعائدہوگی۔