اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان من پسند فیصلے والا جوڈیشل کمیشن چاہتے ہیں، جو ممکن نہیں۔
تحریک انصاف چاہتی ہے کہ بدانتظامی کو بھی دھاندلی میں شامل کیا جائے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی حسن اقبال نے کہاہے کہ ووٹوں کی کاؤنٹر فائل پر اسٹیمپ نہ ہونا بد انتظامی تھی،
دیکھا جائے تو دھاندلی کے ووٹ عمران خان کے زیادہ نکلے، عمران خان من پسند نتائج کے حصول کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ مدارس کی طرح اسکولوں کا نصاب بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں۔