مصری شاہ لاہور میں پولیس کا چھاپہ، 13 بارودی سرنگیں برآمد

Police Raids

Police Raids

لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے مصری شاہ میں ایک گودام میں چھاپہ مارکر 13 بارودی سرنگیں اور زہریلی گیس کے 4 خالی شیل برآمد کر لئے۔

پولیس کے مطابق تاجرفاروق اور سہیل کے اسکریپ گودام میں بارودی مواد کی اطلاع پر چھاپا مار ا گیا تو وہاں سے 13 بارودی سرنگوں کا سامان اور زہریلی گیس کے 4 پر انے خول برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق یہ گیس شیل بھرے ہوں تو دور دور تک تباہی پھیلا سکتے ہیں۔ دونوں ملزموں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔