وینزویلا (جیوڈیسک) جنوری میں چوری کی کوشش کے دوران 29 سالہ ملکہ حسن سپیئر اور ان کے برطانوی ساتھی کو ان کی پانچ سالہ بیٹی کے سامنے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
استغاثہ کے مطابق یہ تین افراد اس گروہ کا حصہ ہیں جو ویلنچیا اور پورتو کبیلو کے درمیان ہائی وے پر موٹر مسافروں کو لوٹتے ہیں۔ عدالت کے مطابق اسی مقدمے میں سات مزید افراد شامل ہیں لیکن انھوں نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔
سپیئر کے قتل میں تین افراد کو 24 سے 26 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سپیئر اور ان کے ساتھی جو امریکا میں رہائش پذیر تھے جب ان کو نشانہ بنایا گیا ان دنوں وہ وینزویلا آئے ہوئے تھے۔ سپیئر 2004 میں ملکہ حسن منتخب ہوئی تھیں اور وہ وینزویلا میں بہت مشہور تھیں۔