لاپتہ شہری خالد کی اہلیہ کا چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے نوٹس لے لیا

Chief Justice notes

Chief Justice notes

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر احتجاج کرتی لاپتہ شہری خالد کی اہلیہ کا چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کے باہر تین روز سے بیٹھی لاپتہ شہری خالد کی اہلیہ بینا خالد کے احتجاج کا آج چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس نے سیکریٹری کو ہدایت کی کہ یہ خاتون عدالت کے باہر کیوں احتجاج کررہی ہیں، ان مسئلہ حل کیا جائے، جس کے بعد سیکریٹری نے بینا خالد سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی۔

سیکریٹری ٹو چیف جسٹس نے بینا خالد سے کہا کہ وہ اپنے شوہر کی گمشدگی کی درخواست دیں سپریم کورٹ اس معاملے کو اٹھائے گی۔ بینا خالد کہا کہ وہ دو سے تین بار درخواست دے چکی ہے اور جب تک چیف جسٹس سے ملاقا ت نہیں ہوتی وہ احتجاج جاری رکھے گی، سپریم کورٹ کے عملے نے بینا خالد کا جواب چیف جسٹس تک پہنچا دیا۔