لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی پولیس، ایف سی کے خلاف مقدمات کی سفارش

Missing Persons

Missing Persons

اسلام آباد (جیوڈیسک) لاپتہ افراد کے قومی کمیشن نے حساس اداروں، پولیس اور ایف سی کے حاضر سروس حکام کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کی سفارش کر دی۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں کمیشن نے لاپتہ افراد کے حوالے سے چار سو صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کر لی۔

کمیشن نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو ہدایت کی ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے میں حساس اداروں، پولیس اور ایف سی حکام کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں۔ رپورٹ میں ایک ہزار چون افراد میں سے چار سو پندرہ افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کمیشن نے بلوچستان کے چونسٹھ، پنجاب کے ایک سو پینتالیس۔

سندھ کے چوبیس اور خیبر پختوخواہ کے ایک سو چونسٹھ لاپتہ افراد کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔فاٹا کے پندرہ، آزاد کشمیر کے دس اور وفاقی دارالحکومت کے تئیس لاپتہ افرا د کو تلاش کیا گیا ہے۔کمیشن نے بلوچستان سے لاپتہ افراد کی اکیس نعشیں برآمد کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ رواں ماہ کے آخر میں وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو پیش کی جائے گی۔