کراچی (جیوڈیسک) رمضان بھٹی کمیشن نے لاپتہ کنٹینرز کی رپورٹ پانچ دن تاخیر سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرا دی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت کرنے والے لارجر بینچ نے سابق کسٹم افسر رمضان بھٹی کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا تھا۔
اور ہدایت کی تھی کہ سات دن میں انیس ہزار لاپتہ کنٹینرز کے معاملے کی تحقیقات کر کے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے۔ کمیشن نے پانچ دن کی تاخیر سے سو صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ سر بمہر کر کے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرا دی۔ کمیشن کی رپورٹ اٹھارہ سمتبر کو کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران لارجر بینچ کے سامنے پیش کی جائے گی۔