سڈنی (جیوڈیسک) لاپتا ملائیشین طیارے کا 13 روز بعد بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ آسٹریلوی نائب وزیر اعظم کہتے ہیں کہ سیٹلائیٹ کے ذر یعے دکھائی دینے والے دو ٹکڑے اب سمندر کی سطح پر موجود نہیں،ملائیشیا کے لاپتا طیارے کی تلاش میں آسٹریلیا، امریکا ، نیوزی لینڈ، بھارت ، چین سمیت 26 ملک حصہ لے رہے ہیں۔
آسٹریلوی سرچ آپریشن آج پھر ایک نئی امید کے سا تھ شروع کیا گیا لیکن اب تک تلاش میں کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ آسٹریلیا کی فضائیہ کے طیارے کے کپتان نے بتایا کہ بحرہند کے جنوبی علاقے کا معائنہ کرنے کے بعد ایک طیارہ واپس آگیا ہے ، لیکن اسے لاپتا ملائشین طیارے کے بارے میں کچھ نہیں مل سکا۔ آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم Truss Warren نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہ طور پر طیارے کا ملبہ بحر ہند میں ڈوب گیا ہو ، کیونکہ سیٹلائیٹ تصاویر میں سمندر کی سطح پر جن اشیا کی نشاندہی کی گئی تھی وہ اب نظر نہیں آرہیں،جو ہوسکتا ہے کہ سمندر کی تہہ میں چلی گئی ہوں۔