لاپتہ ملائیشین ائیرلائن کی تلاش جاری، بلیک باکس کے سگنل دوبارہ نہیں پکڑے گئے

Malaysian Airlines

Malaysian Airlines

پرتھ (جیوڈ یسک) ملائیشیا کے طیارے کو گم ہوئے آج بتیسواں روز ہے۔ مسافر طیارے کی تلاش کے لیے کئے گئے ایک سو تینتیس سرچ مشن ابھی تک ناکام ثابت ہوئے۔

بحر ہند میں پرتھ کے قریب گمشدہ طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام جاری ہے۔آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز سے ملنے والے بلیک باکس کے سگنلز دوبارہ نہیں پکڑے جا سکے۔

لیکن اس علاقے میں مزید کئی روز تک تلاش جاری رکھنا ہو گی۔ بیجنگ اور کوالالمپور میں بدقسمت مسافروں کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی اور شمعیں بھی روشن کی گئیں