پرتھ (جیوڈیسک) بدقسمت ملائیشین طیارے کو لاپتہ ہوئے آج تینتیسواں روز ہے لیکن ابھی تک جہاز کے ملبے کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ جنوب بحر ہند میں طیارے کی تلاش میں سرگرداں آسٹریلوی جہاز نے بلیک باکس کے ممکنہ نئے سگنلز موصول کئے ہیں۔
جنوب بحر ہند میں بدقسمت ایم ایچ تھری سیون زیرو کی تلاش آج تینتیسویں روز بھی جاری ہے۔
آسٹریلیوی جہاز نے زیر آب طیارے کے بلیک باکس کے ممکنہ دو نئے سگنلز موصول کئے ہیں۔ایک سگنل سات منٹ جبکہ دوسرا پانچ منٹ پر مشتمل تھا۔
سرچ ٹیم کے مطابق وہ ابھی بھی پوری طرح نہیں کہہ سکتے کہ یہ سگنل بلیک باکس کے تھے۔
آسٹریلیوی میری ٹائم سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والے سگنلز کی جانچ پڑتال کے بعد بلیک باکس کی تلاش کے لئے سمندر کی تہہ میں خود کار آبدوز گاڑی اتاری جائے گی۔پرتھ سے ایک ہزار چار سو پانچ میل دور جنوب مغرب میں متعدد ممالک کے پندرہ طیارے اور بحری جہاز تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔