پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں جسٹس مظہر عالم نے کہا ہے کہ عدالت سے دبا بڑھتا ہے تو ایک لاش مل جاتی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت جسٹس مظہر عالم اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ کر رہا ہے۔
کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس مظہر عالم کا کہنا تھا کہ لوگ مایوس ہوچکے ہیں۔ چارسال بعد لاپتا شخص کی لاش مل جاتی ہے ملک میں بارہ سے 14 ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔
اگر یہ کام کرنا چاہیں تو کوئی مشکل نہیں ہو گی۔ جسٹس مظہرعالم کا کہنا تھا کہ عدالت سے دبا بڑھتا ہے تو ایک لاش مل جاتی ہے عدالت میں اس طرح کی پیش کی گئی فہرستیں نہیں مانتے باقاعدہ حلف نامے جمع کرائے جائیں۔