سپریم کورٹ نے اڈیالہ جیل لاپتا افراد کیس میں دو افراد کو لواحقین سے آج ہی ملاقات کرانے کا حکم دیا اور باقی پانچ سو چودہ لاپتہ افراد کی انفرادی تفصیلات طلب کرلیں۔
سپریم کورٹ میں جسٹس جواد کی سربراہی میں اڈیالہ جیل لاپتا افراد کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں عدالت نے پانچ سو سولہ لاپتہ افراد میں سے دو کو لواحقین سے آج ہی ملاقات کرانے کا حکم دیا اور باقی پانچ سو چودہ افراد سے متعلق انفرادی طور پر تفصیلات مانگ لیں۔ جسٹس جواد نے ریمارکس دیئے کہ ایک شخص کا لاپتا ہونا بھی انتہائی سنگین بات ہوتی ہے۔ یہاں پانچ سو سولا افراد لاپتہ ہیں۔ مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔