لاپتہ افراد کیس، حکومت ذمے داریاں پوری نہیں کر رہی صورتحال ناقابل قبول ہے، سپریم کورٹ

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد اہم معاملہ ہے، حکومت اس بارے میں اپنی آئینی ذمے داریاں پوری نہیں کررہی، حکومت ذمے داریوں کا احساس کرے۔

یہ ریمارکس جسٹس جواد ایس خواجہ نے منگل کو ایک لاپتہ شخص فضل ربی کی بازیابی کے مقدمے کی سماعت کے دوران دیے ہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے فضل ربی کے بارے میں وزارت دفاع کی رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے حراستی مرکز سے تصدیق شدہ نہ ہونے پرمیجر محمد علی کی تیار کردہ یہ رپورٹ مسترد کر دی اور کہا کہ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔