لاپتہ افراد کیس: سندھ ہائیکورٹ نے گرفتار افراد کی فہرست طلب کر لی

 Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) عدالت عالیہ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے حراستی مراکز کی تعداد اور ان میں زیرحراست افراد کی حتمی فہرست طلب کی ہے۔ عدالت نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے انچارج کو طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے سماعت پر کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق متعدد درخواستیں کئی سال سے زیرسماعت ہیں جوکہ وفاق سے تعلق متعدد درخواستیں کئی سال سے زیرسماعت ہیں جوکہ وفاق سے تعلق رکھتی ہیں لہٰذا وفاقی سیکرٹری داخلہ 10 روز کے اندر اندر حراستی مراکز کی کل تعداد اور ان میں زیر حراست افراد کی مکمل فہرست فراہم کریں بصورت عدالت مناسب فیصلہ جاری کر دے گی۔

عدالت نے آبزرو کایا کہ کراچی میں آپریشن شروع کئے جانے کے بعد سے شہریوں کی گمشدگی سے متعلق کئی درخواستیں زیر سماعت ہیں جن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے رسمی رپورٹیں پیش کرنے کے علاوہ عملی پیش رفت نہیں کر رہے ہیں۔