لاپتہ افراد سے متعلق غلط بیانی پر سیکریٹری داخلہ سندھ کو جرمانہ

SHC

SHC

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق غلط بیانی پر سیکریٹری داخلہ سندھ اور ایس ایچ اور ماڑی پور کو جرمانہ جب کہ ڈی ایس پی ندیم خان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 20 سے زائد لاپتا افراد سے متعلق درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالتی احکامات پر عمل در آمد نہ ہونے اور غلط بیانی پر فاضل بینچ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ سندھ پر 10 ہزار جب کہ ایس ایچ او ماڑی پور پاک کالونی پولیس اسٹیشن پر 5 ہزارروپے جرمانہ کردیا، عدالت عالیہ نے ڈی ایس پی ندیم خان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کاحکم بھی دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ بتایا جائے لاپتا قاری نذیر کے لیے جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی گئی، جن لاپتا افرادکے لیے تحقیقاتی کمیٹی نہیں بنائی گئی ان کی جےآئی ٹی 2 ہفتے میں تشکیل دی جائے۔