لاپتہ افراد کی بازیابی کی تحریک ڈیفینس آف ہیومن رائٹس کی چیرپرسن آمنہ مسعود جنجعوعہ کی زیر قیادت مورخہ یکم اکتوبر 2015 بروز جمعرات بوقت 12 تا 3 بجے بالمقابل پشاور صوبائی اسمبلی ایک مظاہرہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
جس میں تمام کے پی کے سے لاپتہ افراد کے خاندان شرکت کریں گے۔ سہ پہر 3 بجے کے پی کے اسمبلی کے سپیکر جناب اسد قیصر کے نام ایک یاد داشت پیش کی جائے گی۔ ڈی ایچ آر پاکستان کی درخواست پر جناب اسد قیصر صاحب یادداشت اپنے ہاتھ سے وصول کریں گے۔
آپ سے درخواست ہے کہ متعلقہ رپورٹر/ میڈیا ٹیم / ڈی ایس این جی/ کیمرہ مین اور فوٹو گرافر کو کوریج کے لیے بروقت بھجوا کر ممنون فرمائیں۔