کوئٹہ (جیوڈیسک) لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام کوئٹہ سے کراچی تک لانگ مارچ شروع کر دیا گیا ہے۔ لانگ مارچ کا آغاز کوئٹہ پریس کلب سے ہوا جس میں بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز اور بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے کارکنوں کے علاوہ لاپتا افراد کے خاندان کے افراد شریک ہیں۔
لانگ مارچ سے قبل لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تقریبا تین سال سے لگایا گیا احتجاجی کیمپ ختم کر دیا گیا۔ بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے اختتام پر کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔