لاپتہ طیارہ :ملا ئشیا نے سیٹلائٹ معلومات جاری کر دیں

Plane, Malaysia

Plane, Malaysia

کوالالمپور (جیوڈیسک) 47 صفحات پر مبنی معلومات میں طیارے سے ایک مواصلاتی سیارچے کو ہر گھنٹے موصول ہونے والے پیغامات بھی شامل ہیں جن سے اندازہ لگایا گیا تھا کہ مذکورہ طیارہ آسٹریلیا کے ساحل سے دور بحرہند میں کسی مقام پر گرا ہوگا۔

ملائشیا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فرم انمارسیٹ کے نوٹس کے ساتھ یہ دستاویز ات ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ لاپتہ طیارے کے مسافروں کے لواحقین کو بھی فراہم کی گئی ہیں۔دوسری جانب سمندر کی تہہ میں طیارے کی تلاش تاحال جاری ہے ۔