لاپتا شہری بازیاب نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ برہم

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کے بازیاب نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ پنجاب پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری طرح سے ادا نہیں کررہی۔ لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پولیس شیرا کوٹ سے لاپتہ ہونے والے شہری عمران کو بازیاب نہیں کرا سکی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش کررہے ہیں جلد ہی عمران کو بازیاب کرالیں گئے عدالت نے عمران کی بازیابی کیلیے پولیس کو ایک ہفتے کی مہلت دیدی۔