آکلینڈ (جیوڈیسک) ورلڈ کپ مشن پر جانے والی ٹیم پاکستان آکلینڈ پہنچ گئی ہے۔ جہاں میگا ایونٹ سے پہلے وہ نیوزی لینڈ کیخلاف 2 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم تقریبا 32 گھنٹہ کا سفر طے کر نےکے بعد آکلینڈ پہنچی۔ پاکستانی کرکٹرز نے نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد آرام کو ترجیح دی جبکہ آج جمعہ سے قومی ٹیم باضابطہ ٹریننگ سیشن کریگی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ دبئی اور برسبین سے آکلینڈ پہنچی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 31 جنوری اور3 فروری کو کھیلے جائینگے جبکہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا ٹاکرا 15فروری کو بھارت سے ہو گا۔