جنگی مشن کا خاتمہ امریکہ اور اتحادیوں کی افغانستان میں شرمناک شکست ہے: طالبان

Taliban

Taliban

کابل (جیوڈیسک) طالبان نے افغانستان میں نیٹو کی جنگ کے باضابطہ اختتام پر حقارت آمیز طور پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی قیادت میں مشن کو ’’بربریت اور سفاکیت آگ‘‘ سے تعبیر کیا ہے جس نے ملک کو خون کے دریا میں بہا دیا ہے طالبان کا کہنا ہے کہ ہم اس اقدام کو ان کی شکست اور مایوسی کا واضح عندیہ سمجھتے ہیں۔

امریکہ اور اس کے قابض اتحادیوں کے علاوہ تمام عالمی جابر تنظیموں کو اس جنگ میں واضح طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ گروپ باقی رہ جانے والی قابض فورسز کو غیر مشروط طور پر دھکیلتے ہوئے ملک میں خالصتاً اسلامی نظام کے نفاد کیلئے جنگ جاری رکھے گا۔

اپنا جہاد جاری رکھیں گے اور اس وقت تک جدوجہد جاری رکھے گی جب تک فوجی وردی میں ملبوس ایک بھی غیر ملکی فوجی افغانستان میں تعینات رہے گا۔