سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلین سرزمین پر کرکٹ کی پرفیکٹ جوڑی اس وقت سامنے آئی جب کینگرو پیسر مچل سٹارک اور ویمنز کرکٹر ایلیزا ہیلی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ دونوں 9 سال کی کم عمر سے ساتھ ہیں مگر یہ دوستی اب رشتے میں بدل گئی ہے۔
اگرچہ شادی کا مقام نہیں بتایا گیا لیکن اس موقع پر مچل سٹارک کے نیو ساؤتھ ویلز میں قریبی ساتھی نیتھن لیون،پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ ، نک میڈنسن اور شان ایبٹ اپنی پارٹنرز کے ساتھ موجود تھے۔
بدقسمتی سے کینگرو پیسر کے کئی اور ساتھی آئی پی ایل میں مصروفیت کے باعث اس سادہ مگر باوقار تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔