مٹھن کوٹ : بنیادی سہولیات سے محروم سینکڑوں اسپیشل بچے انتظامیہ کو بد دائیں دینے لگے
Posted on January 21, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مٹھن کوٹ : بنیادی سہولیات سے محروم سینکڑوں اسپیشل بچے انتظامیہ کو بد دائیں دینے لگے 15 سال سے قائم ہونے والے گونگے، بہرے بچوں کے مڈل سکول میں 200 سے زائد معذور بچے جبکلہ سلو لر نرز سکول کے 145 بچوں کو تعلیم و تربیت، فرنیچر سمیت بنیادی سہولتوں کو ترس رہے ہیں۔ ایک ہی چھت کے نیچے قائم ان دونوں اداروں میں انتطامیہ سپیشل بچون کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرکے عوامی حلقے۔
تفصیل کے مطابق راجن پور میں ہزاروں معذور بچے بنیادی سہولتوں سے محروم ہیںجبکہ دانش سکول کے نام پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ،معذور بچوں کی کچھ پرواہ نہیں ،پندرہ سال سے قائم کیا جانے والے اس ادارے میں گونگے، بہرے بچوں کا مڈل سکول ویرانی کا منظر پیش کرنے لگا، اس سکول میں دو سو سے زائد بچے داخل ہیں مگر ان کی طرف کسی کی توجہ نہیں بجائے انہیں معاشرے کا اچھا اور مفید شہری بنایا جائے۔
انہیں بھکاری بننے ر مجبور کیا جارہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او راجن پور، وزیر ِ اعلی ٰ پنجاب، معذور طلبہ کے لواحقین اور والدین نے انسانی ہمدردانہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح دانش سکول پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اسی طرح معذور بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھی توجہ دی جائے اور سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے ،بنیادی سہولیات ،پینے کے پانی کی فراہمی ،اور کھلیوں کا گرائونڈ ،جھولے اور فرنیچر مہیا کیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com