مٹھی میں ایک اوربچے کو قحط نے نگل لیا، رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی

Children

Children

مٹھی (جیوڈیسک) سول اسپتال مٹھی میں زیرعلاج ایک اور بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد رواں ماہ قحط سے مرنے والے بچوں کی تعداد 28 ہوگئی۔

قحط کے شکار بچے سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج ہیں جس میں سے مزید ایک اور بچہ چل بسا جس کے بعد رواں ماہ قحط کے باعث ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 28 ہوگئی۔

جبکہ وزیر خوراک و صحت سندھ جام مہتاب ڈاہرنے تھر کے علاقے چھاچھرو میں بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور متعلقہ افسران کو متنبہ کیا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔