ملا برادر کی رہائی سے افغان مصالحت کی راہ ہموار ہو گی

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

لاہور (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے طالبان رہنما ملا برادر کی رہائی افغان مصالحت کیلیے مثبت اقدام قرار دیا ہے، کہتے ہیں افغانستان میں مذاکرات کی کامیابی کے پاکستان پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جو طالبان امن کے خواہاں ہیں اور بات چیت کا حصہ بننا چاہتے ہیں انہیں بھی رہا کر دینا چاہیے۔

ملا برادر کی رہائی سے افغان مصالحت کیلیے راہ ہموار ہو گی۔ فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو افغان مصالحت کیلیے زیرالتوا دوحہ مذاکرات کی دوبارہ کوشش اور افغانستان کی داخلی مصالحتی بات چیت میں بھی تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مذاکرات کی کامیابی کے پاکستان میں امن و امان کے قیام کیلیے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔