کابل (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ملا برادر کی رہائی سے عام انتخابات میں طالبان کی شرکت ممکن بنانے میں مدد ملے گی۔ کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ملا برادر کی رہائی کی درخواست اس لیے کی تھی وہ افغان شہری ہیں اور طالبان کے اہم رہنما ہیں۔
حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ ملا برادر افغان حکومت کے خلاف کام کرتے رہے لیکن پھر بھی ہم نے امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی رہائی کی درخواست دی۔ افغان صدر نے کہا کہ سات ماہ بعد افغانستان میں عام انتخابا ت ہو رہے ہیں، ہم طالبان کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ الیکشن میں حصہ لیں اور ووٹ ملیں تو حکومت بنائیں۔