مکوری گیس پلانٹ سے تیل و گیس پیداوار شروع

 Gas Plant

Gas Plant

کراچی (جیوڈیسک) مکوری گیس پلانٹ سے تیل و گیس پیداوار کا عمل باقاعدہ شروع ہو چکا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے اعلامیہ کے مطابق اس پلانٹ میں او جی ڈی سی، پاکستان پٹرولیم اور پی او ایل کی شراکت ہے۔

منصوبے سے یومیہ 25 ملین مکعب فٹ گیس اور 5 ہزار 500 بیرل یومیہ تک خام تیل کی پیداوار شروع ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ گیس پر اسیسنگ پلانٹ سے یومیہ 200 ٹن ایل پی جی بھی حاصل کی جائے گی۔