کورنگی (جیوڈیسک) بارش کے باعث کراچی کی ملیر اور لیاری ندی میں طغیانی سے ملحقہ علاقوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا، ملیرندی میں پانی چڑھنے سیکورنگی کراسنگ کا راستہ بند ہوگیا۔ کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کا راستہ جو ملیرندی میں طغیانی کے باعث بند ہوگیا کورنگی کراسنگ سے قیوم آباد آنے والی سڑک پر پانی کے ریلے گزر رہے ہیں۔
پانی آنے سے سڑک ٹوٹ پھوٹ گئی اور متعدد گاڑیاں پھنسی کررہ گئیں۔ ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش سے ملیر، لیاری ندی اور گجر نالے سے نکلنے والاپانی ملحقہ نشیبی علاقوں میں چڑھ دوڑا۔ ہزاروں افراد گھروں میں پھنس کررہ گئے۔ زندگی کی جمع پونجی لوگوں کی آنکھوں کے سامنے بکھرگئی۔ متاثرین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
بفرزون کے بی آر سوسائٹی اور النور سوسائٹی کو ملانے والے نالے کی صورتحال بھی مختلف نہیں۔ پانی کاشدید دباہونے کے باعث یہ نالا بھی ابل پڑا۔ اور ملحقہ آبادی میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کو سرکاری اسکولوں اور رشتے داروں کے ہاں پناہ لینی پڑی۔ ندی نالوں میں کچرا زیادہ ہونے سے پانی کے بہا میں بھی شدید رکاوٹ پیش آرہی ہے۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نظرنہیں آتے۔