اسلام آباد (جیوڈیسک) فائرنگ واقعہ کے ملزم سکندر کی اہلیہ کنول اور ملزم اختر حسین کے خلاف پہلا نامکمل چالان مرتب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چالان میں 13 گواہوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں ڈرائیور امجد، تین ٹریفک پولیس اہلکار، ناکے پر تعینات تین اہلکار شامل ہیں۔
ملزم سکندر کی بیوی کنول کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹر کو بھی گواہوں میں شامل کیا گیا ہے۔ پسرور کے اسلحہ ڈیلر عابد شاہ کا نام بھی بطور گواہ شامل ہے۔ ملزمہ کنول اور اسلحہ فراہم کرنے والے اختر کے بیانات بھی چالان کا حصہ ہیں۔ کنول کی درخواست سماعت پر چالان عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔