وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ذاتی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ممنوں حسین بطور صدر قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ن لیگ نے 80 اور 90 کی دہائی کی سیاست پیچھے چھوڑ دی ہے اب زاتی انتقام کا دور گزر چکا ہے۔
وزیراعطم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کر نا چاہیئے تھا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جلد احساس ہو گا کہ اس نے بائیکاٹ کر کے غلطی کی نواز شریف نے کہا کہ گیارہ مئی کے انتخابات کا کسی جماعت نے بائیکاٹ نہیں کیا۔
ووٹ کا تقدس یقینی بناتے ہوئے جمہوری اقدار کو اگے بڑھانا ہے انہوں نے کہا کہ ممنوں حسین صدر کے عہدے کے لیئے موزوں ترین شخصیت ہیں یقین ہے وہ قوم کی امیدیں پوری کریں گے۔