کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) ایم این اے عابد رضا کی خصوصی ہدایت پر کوٹلہ ارب علی خاں میں ہفتہ صفائی کا آغاز کر دیا گیا۔
صبح ہوتے ہی ٹی ایم اے کا عملہ کوٹلہ پہنچ گیا اور لنگڑیال چوک سے نالوں کی صفائی شروع کر دی گئی۔ اس موقع پر چئیرمین یو سی کوٹلہ چوہدری تنویر احمد نے موقع پر پہنچ کر تمام کام کا جائزہ لیا۔ صفائی کے کام کا دورہ کرتے وقت ان کے ساتھ نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت، ٹی ایم او ملک شفقت منیر ، چوہدری ابرار احمد موجود تھے۔
ہفتہ صفائی کا آغازہوتے ہی مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لوگوں نے چوہدری عابد رضا کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ٹی ایم اے کا عملہ ٹریکٹروں اور کرین کے ساتھ کوٹلہ کے تمام نالوں کی مکمل صفائی کرے گا۔