گجرات : شاہین چوک فلائی اوور گجرات شہر کی تعمیر و ترقی میں خوبصورت اضافہ ہے جی ٹی روڈ سے سفر کرنے والےگجرات شہر کے لوگوں سمیت روزانہ ہزاروں افراد کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی ضلع گجرات کے عوامی نمائندے اور انتظامیہ عوامی مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور مسلم لیگ ن کی حکومت میں عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبہ جات کو ہنگامی بنیادوں ہر مکمل کروا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے زیر تعمیر فلائی اوور شاہین چوک گجرات کے دورہ کے موقع پر کیا اس موقع ڈپٹی کمشنر گجرات عرفان علی کاٹھیا، چوہدری مبشر حسین اور حاجی اورنگزیب بٹ چئیرمین بیوٹیفکیشن گجرات سمیت محکمہ شاہرات گجرات کے افسران بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے مثالی اقدامات کی بدولت صوبے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت میں صوبہ بھر میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ضلع گجرات سمیت ان تمام پسماندہ علاقوں بلا امتیاز ترقیاتی کام کئے ہیں جو ماضی میں سیاسی مفادات کی خاطر عدم توجہی کا شکار رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت کے اقدامات نے گجرات سمیت پورے پاکستان کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے۔