لیہ کی خبریں 25/8/2014

Layyah

Layyah

ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن اور سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ کی زیر قیادت ایم ایم روڈ فتح پور

لیہ( طارق پہاڑ ) ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن اور سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ کی زیر قیادت ایم ایم روڈ فتح پور پر استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی جس میں ہزارو افراد نے شرکت کی۔ ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے ریلی میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے 20 سے زائد منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ڈالر کی قیمتیں نیچے آگئیں ہیں۔ تیل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ ترقی مخالف جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے ملک کے حالات خراب کر رہے ہیں۔ ننگے سر میک اپ کیئے رقصاں خواتین کے ذریعے اسلام آباد میں شو لگائے جا رہے ہیں۔ کیا یہی نیا پاکستان ہو گا۔ چند ہزار افراد کی لشکر کشی کے ذریعے ملک کے 18 کروڑ عوام کو ہرگز یرغمال نہیں بنایا جا سکتا۔ مسلم لیگ ن کے کارکن اگر گھروں سے نکل پڑے تو مخالفین کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ عمران خان بڑے لیڈر ہیں۔ انہیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اور بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے سے ہی مسائل حل کرنا ہونگے۔ ریلی میں ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر عابد انوار علوی ، چوہدری بشارت رندھاوا ، حاجی یٰسین جٹ ، چوہدری زاہد عزیز ایڈووکیٹ ، چوہدری شاہد عزیز گجر ، چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ ، سردار ذوالفقار علی خان ایڈووکیٹ ، حاجی منشاء ، حاجی رحمت اللہ جٹ ، حاجی غلام رسول جٹ ، چوہدری بوٹا شہزاد ، چوہدری جاوید اصغر ، حاجی محمد رمضان ، رانا سرور ، سید طاہر شاہ ، ملک ظہور سواگ ، سابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ، ملک اسماعیل کھوکھر ، چوہدری پرویز ، چوہدری ذوالفقار گجر ، چوہدری سرور گجر ، شیخ امین گڈو ، خالد کھرل ، صاحبزادہ وسیم الحسن ، اور صاحبزادہ فہیم الحسن سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے قیام میں لاکھوں مسلمانوں کا خون شامل ہے

لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) پاکستان کے قیام میں لاکھوں مسلمانوں کا خون شامل ہے۔ اولیاء کرام اور علماء کی دعائوں اور کوششوں سے وجود میں آنے والے پاکستان پر آج برا وقت آن پہنچا ہے۔ تمام مسلمان مل کر سازش کو ناکام بنائیں اور خصوصی دعابھی کی جائے۔ یہ بات پیر آف سواگ شریف مشائخ کونسل ضلع لیہ کے صدر صاحبزادہ احمد حسن نے نماز جمعہ کے موقع پر مریدین سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ جس پر پوری انسانیت شرم سار ہے۔ موجودہ حکومت خصوصاً اپوزیشن جماعتوں کو اس موقع پر اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ نا کہ ملک میں انا کی فضاء پیدا کر کے اسلام آباد کی سڑکوں پر غیر شرعی پروگرام کر کے مغرب کو خوش کیا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانح ماڈل ٹائون افسوسناک واقع ہے جس کے ذمہ داروں کی تعین کے مجرموں کو کڑی سزا دی جائے۔ اور ملکی نظام میں بات چیت کے ذریعے اصلاحات کیا جائیں۔ صاحبزادہ احمد حسن نے کہا کہ پاکستان کی دیگر جماعتیں اس سلسلہ میں اپنا حقیقی کلیدی کردار ادا کریں۔ اور پورے ملک کو خانہ جنگی سے بچائیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت اور پاکستان کے استحکام کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مغرب کے شر سے تمام عالم اسلام کو محفوظ رکھے۔