کراچی : امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ امسال عید الاضحی پر گزشتہ سال سے زیادہ تعداد میں قربانی کی کھالیں ملنا عوام کا الخدمت پر اعتماد کا اظہار ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دی ہوئی قربانی کی کھالوں سے حاصل ہونے والی رقوم الخدمت فائونڈیشن کے تحت یتیموں، بیوائوں اور نادرا افراد کی ریلیف کی فراہمی سمیت دیگر فلاحی سرگرمیوں پر خرچ کی جاتی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عوام دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے الخدمت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ الخدمت کی دیانت کے ساتھ خدمت کی روایت قابل تحسین ہے اور ان شاء اللہ عوام کے دیئے گئے عطیات کی بدولت ہماری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت نے دیانت اور امانت کی اقدار کو فروغ دیا ہے، نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لوگ الخدمت پر اعتماد کرتے ہیں۔ الخدمت اور جماعت اسلامی خوشی کے ہر موقع پر نادرا اور بے سہارا افراد کو یاد رکھتی ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کے ذریعے انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرتی ہے۔