گجرات کی خبریں 7/5/2016

Rawalakot

Rawalakot

راولاکوٹ (کامران ارشد) عباس پور منگوڑہ سے مسلم لیگ (ن) کو بڑا دھچکا درجنوں اہم شخصیات اپنے خاندان کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شامل تفصیلات کے مطابق منگوڑہ عباس پور سے تعلق رکھنے والے ملک یوسف خاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت حلقہ کے اندر امجد یوسف کی کارکرگی سے متاثر ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔اِس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد منگوڑہ میں کیا گیا ۔جس میں منگوڑہ کے عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اِس موقع پر سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ تقریب میں مہمان خصوصی سردار امجد یوسف تھے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اِس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق مشیر حکومت اور اُمیدوار قانون ساز اسمبلی سردار امجد یوسف نے ہمارے دیرانیہ مطالبات پورے کر کے دل جیت لیے ہیں اور اب ہماری باری ہے کہ امجد یوسف کا الیکشن میں بھر پور ساتھ دیئے کر الیکشن میں کامیاب کروائیں ۔اُنھوں نے کہا کہ سردار امجد یوسف حلقہ نمبر ایک کے عوام کے لیے کسی مسیحا سے کم نہ ہیں جنہوں نے حلقہ کے اندر ہارنے کے باوجود بھی اتنے کام کروائے ہیں کہ جس کی مثال پورے آزادکشمیر میں نہیں ملتی ۔اُنھوں نے کہا کہ اب منگوڑہ کی عوام تن ،من،دھن سے سردار امجد یوسف کا ساتھ دیئے گی۔اِس موقع پر سردار امجد یوسف کا کہنا تھا کہ ساتھ شامل ہونے والوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کرونگا ۔ہم نے حلقہ کے اندر عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کے ہیں ناکہ ذاتی مفادت حاصل کرنے کے لیے حلقہ کے اندر ہمارا مقابلہ حلقہ نمبر ایک میں موجود جہالت سے ہے نہ کہ کسی اُمیدوار سے اُنھوں نے عوام کو یقین دلایا کہ عوام کی پوری اُمیدوں پر اُترئیں گئے اور کسی کو مایوس نہیں ہونے دیں گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

راولاکوٹ (کامران ارشد ) عباس پور میں بلدیہ انتظامیہ مکمل طور پر ناکام تفصیلات کے مطابق عباس پور اسسٹنٹ کمشنر آفیس سے عباس پور میلاد چوک تک تمام نالیاں بند نالیوں میں گندہ پانی جمع ،پختہ نالیوں میں گندگی کے ڈھیر جس کی وجہ سے کئی وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ
ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی بار بلدیہ انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود بھی بلدیہ انتظامیہ کے کانوں سے جوں تک نہیں رینگی بلدیہ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے سکول جاتے بچوں ،خواتین ،راہ گیروں ،کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔عباس پور کے شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے اندر فوری طور پر پانی کے نکاسی کا بدوبست کیا جائے اور گندگی کو ختم کیا جائے تاکہ شہری محفوظ راہ سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولاکوٹ (کامران ارشد) مزامل شاہ،چوہدری نورحسین،محمد اعظیم،ملک آصف،محمد علی،سردار سلیم،محمد رائیس ،اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق ممبر کشمیر کونسل سردار نسیم احمد سرفراز خان حلقے کے اندر تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں ۔اُنھون نے کہا کہ سردار نسیم احمد سرفراز خان نے اپنے دور کے اندر محمود گلی سے چمبہ گلی تک بلا تفریق رنگ ونسل کام کروائے ہیں حلقہ نمبر ایک میں سڑکیں،راستے ،اور پانی کے بور دئے کر سردار نسیم احمد سرفراز خان نے عوام کے مسائل کو اُن کے دہلیز پر حل کیا ہے۔نسیم احمد سرفراز خان نے کئی خاندانوں کو پانی اور راستے جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی اُنھون نے سب سے پہلے عوام کاموں کو ترجیحی دی اور عوام کام کیے ۔اُنھوں نے مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے پارلیمانی بورڈ ،صدر جماعت آزادکشمیر مسلم لیگ (ن) راجہ فاروق حیدر ،سالاجمہوریت سکندر حیات سے اپیل کی کہ مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ سابق ممبر کشمیر کونسل سردار نسیم احمد سرفراز خان کو دیا جائے ۔اگر مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ کسی اور کو دیا گیا تو پھر ہم سے ووٹ کی توقع نہ کی جائے۔