پاکستان (جیوڈیسک) منیراے ملک کو اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کردیا گیا ہے۔ تقرری کی منظوری صدرآصف علی زرداری کی جانب سے دی گئی۔ وہ کئی اہم مقدمات میں وفاق کی طرف سے پیش ہوں گے۔
منیر اے ملک کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی سمری وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے صدر آصف زرداری کو بھجوائی گئی تھی۔
صدر زرداری کی منظوری کے بعد منیراے ملک کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ منیراے ملک اٹارنی جنرل عرفان قادر کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے اہم مقدمات میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔