لاہور (جیوڈیسک) لاہور معظم خان کو پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ ملک میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کرایا جائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری خاور شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیس بال کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔
اور اسے سامنے لانے کے لیئے معظم خان کو بطور چیئرمین ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نومبر میں لاہور میں ویسٹ ایشیا بیس بال ٹورنامنٹ کرایا جائے گا جب کہ آئندہ سال فروری میں بیس بال پرئمیر لیگ کرانے کا بھی ارادہ ہے جس میں دس ممالک کے کھلاڑی ان ایکشن دکھائی دیں گے۔