اسلام آباد (جیوڈیسک) موبائل فون پر اضافی ٹیکس سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ موبائل فون پر اضافی ٹیکس کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اضافی ٹیکس کا فیصلہ موبائل کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں ٹیکس کٹوتی سے متعلق وزیر خزانہ کے بیان کو عوام کے ساتھ مذاق قرار دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست کے مطابق اس فیصلے سے پاکستان کا ٹیکس نظام بین الاقوامی سطح پر مذاق کا نشانہ بنے گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ بیرونی سرمایہ کے ساتھ امتیازی سلوک کو خلاف آئین قرار دے۔