موبائل کیمرے سے خوفزدہ ہوتی ہوئی بی مانو

Cat

Cat

نیویارک (جیوڈیسک) یوں تو بلی کو شیر کی خالہ کہا جاتا ہے مگر یہ کیا یہاں تو بی مانو موبائل فون سے ہی خوفزدہ نظر آرہی ہیں۔

جیسے ہی اس کے مالک نے تصویر کھینچنے کے لئے موبائل نکالا اس ڈرپوک بی مانو کے ایسے چھکے چھوٹے کے بیڈ کے نیچے جا کر چھپ گئی۔ مالک کو بھی اس کی یہ ادا اتنی بھائی کہ اسے ڈرا ڈرا کر دلچسپ اداؤں سے خوب محظوظ ہوا۔