موبائل فون کمپنیوں اور پی ٹی اے کے خلاف توہین عدالت کی رٹ دائر

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائیکورٹ میں دائر رٹ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے پانچ موبائل فون کمپنیوں سے موبائل فون سموں کا پانچ سال کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

عدالت نے غیر قانونی موبائل فون سمیں بند کرنے کے احکامات بھی جاری کئے تھے تاکہ دہشت گردی میں استعمال ہونیوالی موبائل سموں کے استعمال کو روکا جاسکے تاہم 17 دسمبر 2103ء کے ان احکامات پر پانچ موبائل کمپنیاں اور پی ٹی اے عملدرآمد نہیں کروا رہی۔ کیس کی سماعت چار اپریل کو پشاور ہائیکورٹ میں ہو گی۔