وبائل فون کمپنیوں کے ٹاورز پر رات کو لائٹیں روشن نہ ہونے سے کسی بھی وقت حادثے کا خدشہ
Posted on July 2, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
گجرات (جمیل احمد طاہر) موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورز پررات کو لائٹیں روشن نہ ہونے سے کسی بھی وقت حادثے کا خدشہ، اس سلسلہ میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ، کھاریاں سمیت دیگر نواحی علاقوں میں نجی موبائل فون کمپنیوں نء جگہ جگہ اپنے ٹاورنصب کررکھے ہیں۔
جن پر اکثراوقات رات کو لائٹس روشن نہیں کی جاتی،فون کمپنیاں تو شائد اپنی بچت کیلئے لائٹس روشن نہیں کرتی،لیکن اگر خدا نخواستہ کھاریاں کینٹ آنے جانے والے فوجی طیاروں میں سے کوئی طیارہ موبائل فون ٹاور سے ٹکراگیا تو اس کاذمہ دار کون ہو گا ضرورت اس امر کی ہے کہ موبائل کمپنیاں اپنی بچت کی خاطرکسی بڑے حادثے کودعوت نہ دیں۔